1 اَے خُداوند کے بندو! آؤ سب خُداوند کو مُبارِک کہو۔ تُم جو رات کو خُداوند کے گھر میں کھڑے رہتے ہو! 2 مقدِس کی طرف اپنے ہاتھ اُٹھاؤ اور خُداوند کو مُبارِک کہو۔ 3 خُداوند جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا صیِوُؔن میں سے تجھے برکت بخشے۔